یلاپور:08/ستمبر (ایس اؤنیوز) ٹوٹ کر گری ہوئی بجلی تار کو چھونےسے ایک گائے ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے رام پور میں پیش آیاہے۔ پنچاکشری شانتیا ہیرے مٹھ کی یہ گائے چارہ چرنےکے دوران اُس گری ہوئی تار پر پیر رکھ دیا جس سے بجلی دوڑ رہی تھی، پیر کے چھوتے ہی گائے وہی گر کر ہلاک ہوگئی۔ یلاپور کے ہیسکام افسران نے جائے وقوع کا دورہ کیا ہے ۔ مہلوک گائے کی قیمت 25ہزارروپئے بتائی جارہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق متعلقہ مقام پر بدھ کی شام سے ہی ایک بجلی لائن کی تار نیچے گر ی ہوئی تھی ، یہ تو اچھا ہوا کہ کسی انسان نے اُس پر پیر نہیں رکھا۔ البتہ عوام اس بات پر تعجب کا اظہار کررہے ہیں کہ دو دن سے گری ہوئی بجلی کی تار کو اب تک کیوں نہیں ہٹایا گیا تھا یا کم ازکم بجلی کو بند کیوں نہیں کیا گیا تھا۔ عوام نے الزام لگایا ہے کہ بجلی تاروں کے ٹوٹ کر گرنے کی اطلاع ہیسکام افسران دینے کے باوجود آفسران کوئی کاروائی نہیں کرتے۔